کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سریاب پولیس نے ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر کے 5کلو چاندی بھاری مقدار میں سونا نقدی اسلحہ قبضے میں لے لیا، پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سریاب کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سر غنہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سریاب میں موجود ہے ،جس پر ٹیم تشکیل دی گئی جس نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سر غنہ عطاء اللہ اسکے ساتھیو ں،شمس اللہ ، عصمت اللہ کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے بھاری مقدار میں سونا اور 5کلو چاندی 2پسٹل 1کلاشنکوف اور متعدد راونڈز قبضے میں لے لئے۔