• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر غور

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔ ذ رائع کے مطابق یہ ملاقات وزیر اعظم کی زیرصدارت بلائی گئی خصوصی سر مایہ کاری سہولیاتی کونسل کے افتتا حی اجلاس سے قبل ہوئی ۔ ذ رائع کے مطا بق ملاقات میں سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔آرمی چیف نےداخلی اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔وزیراعظم نے سکیورٹی بریفنگ پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید