• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اور رانا ثناء کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر کو ر ٹ نے مریم نواز اور رانا ثناءاللہ کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کردی۔ مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کی جانب سےپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو دھمکیاں دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کو پارٹی لیڈر کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کیلئے اتھارٹی نہیں دی گئی، سیاست دان اور بیوروکریٹس ٹاک شو میں ایک دوسرے کیخلاف بات کرتے رہتے ہیں ، درخواست پر مقدمہ اندراج کا حکم دیا تو دن بدن مقدمات کا بوجھ بڑھتا رہے گا ۔ تحریک انصاف کے کارکن شوکت علی بھنڈ ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے انٹرویو میں پی ٹی آئی سربراہ کو جان سے مارنے یا مروانے کی بات کی، رانا ثنااللہ اپنی لیڈر مریم نواز کے احکامات پر عمل پیرا ہیں، مر یم نواز نے بھی پی ٹی آئی سربراہ کو نیست و نابود کرنے کی دھمکیاں دیں۔
اہم خبریں سے مزید