اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی کیلئے ان کے بھتیجے سعید خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے،۔درخواست گزار سعید خان نے قاسم ودود ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست میں وزارت دفاع ، وزارت قانون ، نیب ، آئی جی ، ایف آئی اے اور ایس ایچ او کوہسار کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 15 جون شام تقریبا سات بجے اعظم خان گھر سے باہر نکلے تب سے لاپتہ ہیں۔