کراچی (اسٹاف رپورٹر) برمنگھم میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا40فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہےجس کے بعد دونوں ٹیموں کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2،2پوائنٹس کم ہوگئے۔ کپتانوں بین اسٹوکس اور پیٹ کمنز نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔