کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اشتہاریوں، پرائیویٹ گن مینوں سمیت 24ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات، گاڑی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر چاروں ڈویژن کی پولیس نے کارروائیاں کیں جس میں سول لائن پولیس نے منشیات فروش شاہ زیب کو گرفتار کر کے ایک کلو 20گرام چرس جبکہ کیچی بیگ پولیس نے دوران چیکنگ غلام علی اور سجاد کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد ہیروئن، شیشہ اور ایک پسٹل ،شہید جمیل احمد کاکڑپولیس نے مفرور نواب خان ، مقبول اورضیا الحق کے قبضے سے 530گرام چرس، صدر پولیس نے عبدالرشید اور بہار خان کے قبضے سے 2رائفلیں برآمد کرلیں۔ قائد آباد پولیس نے امن فرید اور امرمسیح کو گرفتار کر کے 980گرام چرس ،جناح ٹاؤن پولیس نے رحمت اللہ اور بسم اللہ کو گرفتار کر کےایک پسٹل ایمونیشن اور ایک موٹر سائیکل، تھانہ امیر محمد دستی کے عملے نے 4نامزد ملزمان عرفان ،فہیم، عصمت اللہ اور عطاء اللہ کو گرفتار کرکے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔بروری پولیس نے اشتہاری اسماعیل کو سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے شاہداللہ کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میںلے لی جبکہ نیو سریاب پولیس نے 4پرائیویٹ گن مینوں جاسم،زبیر،امیر حمزہ اور نظام الدین کو گرفتار کرکے 4رائفلیں اور ایمونیشن قبضے میں لے لیا۔