• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی کے قریب کروڑوں روپے کی چینی سمیت مختلف سامان برآمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کسٹم عملے نے افغان بارڈر کے قریب دوران چیکنگ 30 کروڑ روپے مالیت کی چینی ٗ یوریا کھا اورغیر ملکی سامان قبضے میںلے لیا کسٹم درائع کے مطابق کسٹم کوئٹہ کے فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوشکی نے اسمگلنگ کے خلاف افغان بارڈر کے قریب چیک پوسٹ پر مختلف کاروائیاں کر تے ہوئے 13 کروڑ روپے مالیت کی 11000 پارسلز چینی ،اڑھائی کروڑ مالیت کی 3537 پارسلز یوریاکھاداور دس نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ٹائر ٹیوبز، 2570 عدد مختلف قسم کے ٹائرز، قیمتی دیار لکڑی، کپڑا، سیگرٹس، ڈیزل اور خواتین کے غیر ملکی سینڈلز کے ہزاروں جوڑے برآمد کرلیے۔
کوئٹہ سے مزید