• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین عالمی اور علاقائی امن و استحکام کو تحفظ دیں گے، دفاعی تعاون بڑھانے کا بھی عزم

اسلام آباد ،بیجنگ( نمائندہ جنگ /شِنہوا) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چینی چیف آف جوائنٹ اسٹاف ڈپارٹمنٹ جنرل لیو ژینلی سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا 18 تا 22جون چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ پاکستان اور چین عالمی اور علاقائی امن و استحکام کو تحفظ دیں گےدفاعی تعاون بڑھانے کا بھی عزم،پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی کی چینی وزیر خارجہ ،چیف آف جوائنٹ اسٹاف ،مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئرمین سے ملاقاتیں،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان جاری دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاک چین دوستی قابل قدر ہے اور اس کی جڑیں عوام کے دلوں میں گہری ہیں۔دونوں ممالک کے فوجی تعلقات ہر طرح کی آزمائش سے نبرد آزما ہوئے ہیں،دونوں ممالک کے دفاعی اور تربیتی شعبوں میں بھی اعلیٰ سطح کے تعاون میں بہتری آئی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے چین کی سول اور ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔جنرل ساحر شمشاد نے چینی اسٹیٹ قونصلر، وزیر خارجہ اور دیگر اہم فوجی و سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے ہر طرح کے حالات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید