• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جمہوریت کا خون، میئر سلیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے، سراج الحق

اسلام آباد ( نمائنہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں جمہوریت کاخون ، میئرسلیکشن کوکالعدم قرار دیا جائے،مطالبہ تسلیم نہ ہوا تو الیکشن کمیشن کےسامنے 23جون کومظاہرہ ،دیر کو ضلع کا درجہ دیا جائے، پی ڈی ایم کے ایک سالہ دور اقتدار میں عوام نے جو دیکھا، برداشت کیا وہ 75برسوں پر بھاری ہے، کوئی ایسا دروازہ نہیں جہاں لوگ فریاد لے کر جائیں، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی ناکامی کے بعد ملک کو ایڈہاک ازم اور مصنوعی نظام کے ذریعے چلانا 24کروڑ عوام کے لیے خطرناک ہو گا، الیکشن کمیشن تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کو بلا کر انتخابات کے لیے ایسا نظام وضع کرے جس پر سب کا اتفاق ہو اور نتائج پر کوئی اعتراض نہ کر سکے۔ دیر کو ڈویژن کا درجہ دیا جائے، مالاکنڈ کے حقوق کے لیے بڑی تحریک چلائیں گے۔ پیپلزپارٹی نے عارضی مفادات کے بدلے جمہوریت کا خون کیا، کراچی کے عوام پر ظلم کیا۔ الیکشن کمیشن کراچی میئر سلیکشن کو کالعدم قرار دے کر غائب شدہ 31بلدیاتی نمائندوں کو حاضر کر کے آزادانہ انتخاب یقینی بنائے۔
اہم خبریں سے مزید