• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کے اعتراضات مسترد، عمران خان کیخلاف چارج فریم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس پر محفوظ فیصلہ کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ان پر چارج فریم کرنے کا فیصلہ دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو نثار کیانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ کا تحریر ی فیصلہ جاری کر دیا گیا جس میں تحریک انصاف کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں چارج فریم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 11 جولائی تک ملتوی کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید