اوکاڑہ(نمائندہ جنگ) اوکاڑہ کے نواحی قصبہ باوا طاہر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 2ڈاکوؤں نے دیہاتی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرڈالی اور فرار ہوگئے۔ آر پی اومحبوب رشید نے واقعہ کا سخت نوٹس لیکرڈی پی سے رپورٹ طلب کرلی، ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر مقدمہ درج کرلیا گیا۔