• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (آئی این پی ) یورپ جانے والے 54پاکستانی ایران میں گرفتار کر لئے گئے، ایرانی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار پاکستانیوں کو لیویز کے حوالے کردیا ہے۔ ڈی پورٹ ہونے والے نوجوان بہترروزگار کی تلاش میں یورپ اور یونان جانا چاہتے تھے۔ ایران میں گرفتارکئے گئے پاکستانیوں میں 43کاتعلق پنجاب سے، 8 کا خیبرپختونخواجبکہ ایک ایک کا تعلق سندھ، بلوچستان اور کشمیر سے ہے۔ یاد رہے کہ یورپ جانے کے خواہشمندوں کی کشتی 14جون کو یونان کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید