اسلام آباد(اے پی پی)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (ان لینڈ ریونیو) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ایک معروف کمپنی کی طرف سے سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کی چوری پکڑ لی۔ اس کے بعد مذکورہ کمپنی کی انتظامیہ نے مارچ 2023کے ریٹرن میں جوکریڈٹ نوٹ جاری/کلیم کئے تھے ان کا سیلز ٹیکس اور جرمانہ جمع کرانے پر رضامندی ظاہر کردی‘20جون 2023 کو کمپنی سے 1358ملین روپے کا سیلز ٹیکس اور 26 ملین روپے بطو ر جرمانہ وصول کر لئے گئے۔