• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کو عمران اور فواد کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان فواد چوہدری اور دیگر رہنماؤں کے خلاف جاری توہین الیکشن کمیشن کیس کا حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ’الیکشن کمیشن کارروائی جاری رکھے حتمی فیصلہ نہ دے۔‘ فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر بھی عدالت نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے اس مقدمے میں جولائی کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کیا ہے۔فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی معطل کرنیکی استدعا کی تھی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔فواد چودھری کے وکیل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور مجاز کمشنرکے پاس کارروائی کا اختیار ہے۔ وکیل کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس خلاف قانون ہے۔
اہم خبریں سے مزید