• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 5جون تک ملتوی کردی، ہارون یوسف اور شامل تفتیش دیگر افراد کی طلبی بھی موخرکر دی۔وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ سے متعلق ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج قمر الزماں کے سامنے ہوئی۔نیب نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سلیمان شہباز، ہارون یوسف اور طاہر نقوی کیخلاف شواہد نہیں ملے۔
اہم خبریں سے مزید