• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیراعظم نے شہباز شریف کی پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی

پیرس(پی پی آ ئی) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے مفادات کے تحفظ، معاشی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی پیرس میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان چین اقتصادی راہداری اور دوطرفہ معاشی تعاون پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کی رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید