اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کی وطن کی ترقی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی کو آگ لگانے والے اپنے جھوٹ سے بیرون ملک بھڑکا رہے ہیں.
اوور سیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، وہ اپنے ملک کیخلاف جھوٹ بے نقاب کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں.
ایک سال میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، نہایت کٹھن فیصلوں سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں، پاکستان کی معاشی خودمختاری، ترقی اور مضبوطی ہی پاکستان کا مستقبل محفوظ بناسکتی ہے۔