لاہور(صباح نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے کرپشن کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 26جون تک منظور کرلی۔