اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں آئندہ الیکشن کیلئے بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) سے وسیع تر سیاسی اتحاد پر غور کیا گیا۔مریم نوازشریف نے نیشنل پارٹی کے وفد کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ بلوچستان اور اسکے عوام کو نہایت اہمیت دیتے ہیں، نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کیا ہے۔