راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل‘ مشیر وزیراعظم علامہ شاہ اویس نورانی صدیقی سے مولانا محمد عبداللطیف قادری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پنجاب ڈاکٹر جاوید اختر نورانی‘ مولانا حافظ محمد حسین‘ مولانا صاحبزادہ ملک طاہر اقبال‘ ارشد محمود عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ شاہ اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا آئین بنانے میں امام شاہ احمد نورانی صدیقی کا اہم کردار ہے۔ دین اسلام کی بالادستی‘ عقیدہ ختم نبوت‘ ناموس رسالت کیلئے اہلسنت علماء کرام مشائخ عظام نے پہرہ دیکرتاریخ رقم کی ہے۔