• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیارے بچو! غور کرنے والوں کے لیے رب کائنات کی تخلیق کے ہر ذرے میں حیرت اور علم پوشیدہ ہے اور اس کی کُچھ مخلوق ایسی ہے جو دیکھنے والوں کو غور کرنے کی دعوت دیتی ہے ہم انسان اس خوبصورتی کی انتہا کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی چند رنگا رنگ اور خوبصورت پرندوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

پفین

اٹلانٹیک آئی لینڈ میں رہنے والے اس پرندےکی رنگ برنگی چونچ اور بطخ جیسے پاؤں ہوتے ہیں جو گروہ کی شکل میں کالونیاں بنا کر رہتے ہیں۔

لائیر برڈ

اسٹریلیا میں پایا جانا والا یہ پرندہ جہاں اپنی خوبصورت دُم کی وجہ سے علیحدہ دیکھائی دیتا ہے وہاں انسانوں اور دُوسرے جانوروں کی بولیوں کو سیکھ کر جب یہ بولتا ہے تو سُننے اور دیکھنے والوں کو حیران کردیتا ہے۔

ہوتزین

ساؤتھ امریکا میں دریائے ایمازن اور دریائے اوینوکو کے کناروں پر رہنے والا یہ خُوبصورت اور مختلف رنگوں سے سجا پرندہ اپنی انتہائی عجیب ساخت کی وجہ سے عجیب ترین پرندوں میں شمار ہوتا ہے۔