• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی نظر میں آپ نے بھی کیا ہاتھی کا بچہ سمجھا ،یہ دراصل گریٹ بلیو ہیرون ہے۔

نیلا بگلہ جو شمالی اور وسطی امریکہ کے بیشتر علاقوں کے ساتھ ساتھ شمال مغربی جنوبی امریکہ، کیریبین، ساحلی اسپین اور دور دراز جنوبی یورپ وغیرہ کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دیکھنے میں یہ ایک پل کی تصویر لگ رہی ہے لیکن یہ چھوٹا سا سمندری پلیٹ فارم پر ایک پورا ملک ہے ،جس کا نام سی لینڈ ہے۔ آبادی 27 افراد پر مشتمل ہے ان کی اپنی حکومت اپنا پاسپورٹ اور اپنی علیحدہ کرنسی ہے۔ مزے کی بات اس کی قومی فٹبال ٹیم بھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پھول یا پرندہ

پہلی نظر میں دیکھیں توآپ کو ایک شاخ پر پرندے بیٹھے نظر آئیں گے لیکن یہ دراصل پھول ہیں، جسے امراولی کہتے ہیں۔ الله تعالیٰ کی یہ خوبصورت تخلیق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمالین گدھ

اسے دیکھنے سے لگتا ہے کہ اس کی دو بڑی بڑی آنکھیں ہیں جن سے دوسرے جانور خوف زدہ ہوجاتے ہیں لیکن اس کی اصل آنکھیں چونچ کے ساتھ ہوتی ہیں۔ یہ دنیا کے دو سب سے بڑے گِدھوں (Vultures) میں سے ایک ہے، اس کے پروں کا پھیلاؤ 3 میٹر جبکہ وزن 10 کلو گرام تک ہے۔