• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی سے بجٹ اور فنانس بل 2023 کی آج منظوری کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی سے آج اتوارکو آئندہ مالی سال کا بجٹ اور فنانس بل 2023 کی منظوری کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق نئی ترامیم اور 215ارب روپے کے اضافی ٹیکس اقدامات کے ساتھ فنانس بل 2023 مرتب کر لیا گیا ہےاور اس کو ایوان میں منظوری کےلیے پیش کیاجائے گا، ایف بی آر ، وزارت خزانہ کی ٹیموں نے رات دن لگا کر فنانس بل کو حتمی شکل دی ہے، قبل ازیں ایف بی آر نے 223ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے تھے اور اب آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق 215ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کیے گئے ہیں ، جس کے بعد ایف بی آر کے لیے آئندہ مالی سال کا ٹیکس ریونیو کا ہدف9415ارب روپے کر دیا گیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید