کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی کوریا میں سافٹ ٹینس ایونٹ میں شرکت کے بعد چار رکنی ٹیم خاموشی سے وطن پہنچ گئی۔ پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف تمام میچز میں شکست ہوئی ۔یاد رہے کہ پاکستان میں سافٹ ٹینس کا کوئی وجود نہیں۔بغیر ٹرائل کھلاڑی غیرملکی دورے کیلئے منتخب کئے جاتے ہیں جو سوشل میڈیا اور سندھ اسپورٹس منسٹری سےفنڈز بھی حاصل کرتے ہیں۔ ٹیم عباد سرور حسین، محمد علی، سعد چوہدری اور کوچ، منیجر سرور حسین پر مشتمل تھی۔ جسےتمام میچز میں پہلے ہی رائونڈ میں شکست ہوئی۔ منتظمین نے ٹیموں کو مصروف رکھنے کیلئے کنسولیشن ایونٹ کا انعقاد کیا ۔ اس میں بھی پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا رہا اور منگولیا اور ویتنام کے ہمراہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔