پشاور(جنگ نیوز)افغان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد نور احمد زئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مال بردار گاڑیوں سے پشاور کے مختلف مقامات پر بھتہ وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس کی جانب سے ناجائز پکڑ دھڑ، بلا وجہ ناجائز چالان و بھاری جُرمانوں،کوہاٹ روڈ پرکانٹوں کی آڑ میں غنڈہ ٹیکسوں کی وصولیوں سے ٹرانسپورٹ برادری عاجز آ چکی ہے انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ٹرانزٹ ٹریڈ کے ٹرانسپورٹرز انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے۔