• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، زرداری ملاقات، عام انتخابات کی تاریخ اور پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال

دبئی ( سبط عارف ) دبئی میں پاکستانی سیاسی ہل چل عروج پر پہنچ گئی اور متحدہ عرب امارات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی انتہائی ’’خصوصی ملاقاتوں‘‘ کے بعد سابق صدر آصف زرداری سے دبئی کی مشہور شیخ زاید روڈ کے سنگم پر واقع ہوٹل میں طویل بیٹھک ہوئی۔ انتہائی باواثق ذرائع نے دی نیوز کو کنفرم کیا ہے کہ ملک دو بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں میں اسمبلیوں کی تحلیل، عام انتخابات کی تاریخ، پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور دیگر اہم امور زیربحث رہے۔کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان ’’میثاق معیشت‘‘ پر پیش رفت ہوئی ہے، ملاقاتوں سے براہ راست وابستہ کاروباری شخصیت نے دی نیوز کو نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات میں بہت سے اہم امور طے نہ ہوسکے اور کئی مرکزی معاملات پر ڈیڈ لاک کی صورتحال نے تو سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو دبئی کی ایمرٹس ہلز میں واقع رہائش گاہ پر دعوت ( ڈنر ) پر بلالیا۔ اطلاعات ہیں کہ عام انتخابات راوں سال نومبر میں کرانے کیلئے مکمل لائحہ عمل تیاری کیلئے مزید بات چیت کے سیشن کئے جارہے ہیں جبکہ پارلیمان کی اگست کے پہلے ہفتے میں تحلیل سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ہے مگر یہ رپورٹ فائل ہونے تک مزید اطلاعات سامنے نہیں آسکے تھی اور میٹنگ کے مراحل جاری تھے۔ دوسری جانب دبئی میں سیاسی سرگرمیاں کے ماحول میں بہت سی اطلاعات گردش کررہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف بھی لندن سے دبئی پہنچ چکے ہیں تاکہ افہام و تفہیم سے مستقبل کے معاملات طے کئے جائیں مگر سفارتی حکام اور دیگر مقامی حکام کی طرف سے تصدیق اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔ کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت ’’میثاق معیشت‘‘ کی طرف بھی بڑھ رہی ہے تاکہ سیاسی تغیرات کے باوجود ملک کی معاشی پالیسی ایک سمت کی جانب گامزن رہے اور حکومت کی تبدیلیوں سے معاشی پالیسی میں تبدیلیاں پیدا نہ ہوں۔ اسکے ساتھ ساتھ، دبئی میں مسلم لیگی ن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے کئی سابق رہنماؤں نے بھی دبئی میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید