اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں پراداروں اور خاندانوں کا کنٹرول ختم ہو گا توجمہوریت مضبوط ہو گی، شفاف الیکشن مسائل کا حل ہیں، انتخابات میں دولت کے کھیل پر پابندی عائد کی جائے۔ ملک کے فیصلے واشنگٹن، لندن یا دبئی کے بند کمروں میں نہیں، ملک میں ہی ہونے چاہیں۔ 9مئی کے واقعہ کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ حالات مشکل ترین ہیں اس کے باوجود ناامید نہیں، 75سال سے جاری سٹیٹس کو سے نجات کے لیے قوم اہل اور ایماندار لوگوں کو آگے لائے، حکمران جماعتوں کی ناکامی کے بعد اب آپشن صرف جماعت اسلامی ہے۔