• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف معاہدہ ایک دو روز میں، وزیراعظم کا مالیاتی ادارے کی MD سے چوتھا رابطہ، معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ

لاہور(ایجنسیاں)پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ ختم ہونے میں تین دن باقی ہیں اورمنگل کی صبح وزیراعظم شہبازشریف کا چند روز میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیواسے چوتھی بار رابطہ ہوا ہے۔شہباز شریف نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی۔پی ایم آفس سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کومنگل کو علی الصبح ٹیلی فون کیا ۔وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے امور پر گفتگو کی ۔منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم سے پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں کے تناظر میں وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے حوالے سے کوششوں کا اعتراف کیا ۔

اہم خبریں سے مزید