دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی مصروفیات جاری ہیں۔ دبئی میں منگل کی صبح بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ملاقاتیں ہوئیں۔
انتہائی قابل اعتماد ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی ہونے والی “خصوصی ملاقاتوں “ میں سیاست سے زیادہ معیشت پر گفتگو ہوئی۔
اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ان ملاقاتوں میں ایسے ممالک کے مندوبین بھی شریک ہورہے ہیں جو عالمی سیاست پر اپنا اثر و رسوخ آہستہ آہستہ بڑھا رہے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے ملک میں معاشی تعاون بذریعہ سرمایہ کاری کا یقین دلایا گیا ہے۔
مذاکرات سے براہ راست وابستہ افراد نے بتایا ہے کہ ان خصوصی ملاقاتوں میں پاکستان کو فی الحال معاشی بحران سے نجات دلانے پر لائحہ بنانے پر غور کیا جارہے ہے۔