راولپنڈی (نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔ ملزم جوڑے کو جاری الگ الگ کال اپ نوٹسزمیں نیب نے ملزمان کو 4 جولائی دن گیارہ بجے طلب کیا ہے۔ نیب کی جانب سے کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔