• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے سیاست سے دور ہوجائیں، حلف کی پاسداری کریں‘ سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرکے پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کو ون ویلنگ کا موقع پی ٹی آئی نے فراہم کیا۔ 2023ء میں قومی انتخابات نہ ہوئے تو سیاست دان بلدیاتی الیکشن ہی لڑیں گے۔ ادارے سیاست سے دور ہو جائیں، حلف کی پاسداری کریں اور ان غیرجانبداری نظر بھی آئے۔ سیاسی جماعتوں کے پاس اب بھی موقع ہے پائیدار جمہوریت کے قیام کے لئے مذاکرات کاراستہ اختیار کریں۔ جو فیصلے باہر ہوں وہ ملک کے مفاد میں نہیں، عوام کو اختیار دیا جائے۔ سیاست سرمایہ کی بنیاد پر نہیں خدمت اور کردار پر ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں منشور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید