• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ بینظیر پروگرام کی رقم مستحقین کے بینک اکاؤنٹس میں جائیگی

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آئندہ ماہ جولائی سے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونیوالوں کو براہ راست ادائیگی کےلیے نئی سوشل پر و ٹیکشن اکاؤنٹس سکیم شروع کرے گا،جس کے تحت بی آئی ایس پی سے استفادہ کرنیوالوں کے بنکوں میں اکاؤنٹ کھولے جائیں گےا ور ان کی رقم براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں جائے گی ، ذرائع کے مطابق یہ پائلٹ سکیم ابتدائی طور پر ملک کے پانچ اضلاع لاہور ، کوئٹہ ، پشاور ، سکھر اور شمالی وزیرستان میں شروع کی جائے گی اور پانچ بنکوں ، یو بی ایل ، جے ایس بنک ، نیشنل بنک ، سندھ بنک اور بنک الفلاح میں اکاؤنٹس کھولے جائیں گے ، نومبر سے ملک بھر میں اس سکیم کو لاگو کیاجائے گا اور تمام شیڈولڈ بنکوں میں اکاؤنٹس کھولے جاسکیں گے ،بی آئی ایس پی کے سیکریٹری عامرعلی احمد نے بتایا کہ رقم مستحقین کے براہ راست بنک اکاؤنٹس میں جانے سے بہت زیادہ شفافیت آئے گی اور پی او ایس ایجنٹوں سے نجات مل جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید