کرا چی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ہاکی میں تین نئے ایونٹ کے اضافے کا فیصلہ کیا ہےان ایونٹس میں آل پاکستان گورنر کپ ، چیف منسٹر کپ اور میئر کپ مقابلے شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک ہاکی کمیٹی اگلے ہفتے قومی اور انٹر نیشنل کیلنڈر کو حتمی شکل دے گی جو منظوری کے لئے فیڈریشن کی جنرل کونسل اور ایگزیکٹیو کمیٹی سے لی جائے گی، پی ایچ ایف نے ان مقابلوں کیلئےصوبائی گورنرز، وزراء اعلی ، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے میئرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ان سے ماضی کی طرح ایک بار قومی کھیل میں اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست کی جائے گی۔