• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سلطانز کا نام راولپنڈی سے تبدیل کرکے پھر ملتان سلطانز ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کا نام تبدیل کرکے راولپنڈی رکھا گیا اور اب پھر سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرکے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا ہے۔ ٹیم پندرہ کروڑ روپے مہنگی دو ارب روپے میں فروخت ہوئی ہے۔ نئے مالک اور سی ای او گوہر شاہ نے کہا کہ ملتان سلطانز کو خریدنے کے لیے دس سال بھی انتظار کرنا پڑتا تو ضرور کرتا ۔ اب نہ دوبارہ آکشن ہوگا نہ کھلاڑی تبدیل ہوں گے۔ یہ اعلان انہوں نے منگل کو پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور دیگر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا۔ سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل آکشن میں نام بدلنے کی گنجائش رکھی گئی تھی ۔ اس کیلئے قانون کے مطابق فیس ادا کی گئی۔ علی ترین کے ساتھ تعلقات کے سوال پر گوہر شاہ نے کہا کہ وہ ہمارے دوست ہیں، ان کو میچز دیکھنے کے لیے خوش آمدید کہیں گے۔ واضح رہے کہ نو فروری کو ملتان سلطانز کی نیلامی کا عمل مکمل ہوا تھا اور ولی ٹیکنالوجیز نے اسے خرید کرنام تبدیل کردیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید