کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی 20 ورلڈکپ میچز سپروائز کرنے والے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائرز احسن رضان اور آصف یعقوب سری لنکا سے وطن واپسی کے دوران دبئی میں پھنس گئے ہیں۔ پاکستانی شاہینز کرکٹ ٹیم ابوظبی میں محصور ہے جبکہ پاکستانی تماشائیوں کو سری لنکا سے دبئی آنے میں مشکلات ہیں وہ کولمبو میں پھنس گئے ہیں۔ دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کی حفاظت اور سیکورٹی اولین ترجیح رہے گی ۔ پاکستان شاہینز کی وطن واپسی کے انتظامات کیلئے منیجمنٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔ باہمی مشاورت سے پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کی سیریز ختم کر دی گئی ہے۔