• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں شمولیت پر ہاکی پلیئرز کو انعامات سے نوازنے کا فیصلہ

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) مصر میں ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ میں شریک قومی ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ میں جگہ بنانے پر بڑے انعامات کی توقع ہے۔ اطلاع کے مطابق پی ایچ ایف نےورلڈ کپ میں شرکت یقینی ہونے پر کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے نقدانعام دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے بھی انعامات اور تقریبات کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سےبھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔پاکستان ٹیم آٹھ سال سے ورلڈ کپ نہیں کھیل پائی ہے ۔ ورلڈ کپ کوالیفائر میں دو میچز جیتنے کے بعد ٹیم عالمی رینکنگ میں دو درجے بہتری کے بعدبارہویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید