کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ الیون کی افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔ تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ اس سال پی ایس ایل کا ایک میچ بیرون ملک کرانے کی تجویز ہے یا اگلے سال اس کا؟ اس کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا۔ پی سی بی کے مطابق پہلے راونڈ کے زیادہ میچ لاہور میں ہوں گے ، شیڈول چند دنوں میں جاری کردیا جائے گا۔ پی سی بی ریکی ٹیم نے پشاور اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے، کوشش ہوگی کچھ میچ پشاور میں ضرور ممکن بنائیں۔ او زی گروپ نے اپنے تمام مالی معاملات جنوری کے دوسرے ہفتے میں کلیئر کردیئےتھے، ان کی بینک گارنٹی موجود ہے ۔