• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے عمران کے سائفر بیانیے کی ایک بار پھر سختی سے نفی کردی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کے سائفر بیانیے کی ایک بار پھر سختی سے نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا یہ مؤقف ہے کہ دعوے اور الزام درست نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے کچھ عرصہ قبل وائس آف امریکا کو انٹرویو دیا تھا، انٹرویو میں صحافی نے سائفر کی موجودگی سے متعلق چیئر مین پی ٹی آئی کا مؤقف پوچھا تھا،بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفر سے متعلق بیانیے پر عالمی میڈیا میں بحث کی جاری رہی تھی، صحافی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان سے متعلق امریکی ترجمان سے سوال کیا،صحافی نے پوچھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے سائفر کو حقیقت قرار دے کراسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو کا حوالہ دیا ہے، اب یہ ریاستی محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوران انٹرویو لئےگئے نوٹس کا انکشاف کرے،صحافی نے سوال کو مزید تفصیل میں لے جاتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ ان دستاویز کو ظاہر کرینگے ؟ صحافی کے سوال پر امریکی ترجمان میتھیو ملر کی جانب سے واضح کہا گیا کہ پہلے بھی بات کر چکے ہیں کہ یہ سب دعوے بے بنیاد ہیں۔
اہم خبریں سے مزید