کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ پہنچ گئے‘ وہ نمازِ عید زرداری ہاؤس میں ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تین روزہ دورہ مکمل کرکے نجی طیارے کے ذریعے بدھ کو دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ‘ان کی بیٹی مریم نواز اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری دبئی میں تھے۔آصف علی زرداری نجی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے۔