اسلام آباد (آئی این پی،ایجنسیاں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی آئی اے ترقی کرسکتی ہے،جب اسے پیشہ وارانہ انتظامی ماہرین چلائیں،ادارے کی تنظیم نو،اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دیدی،، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کی بہتری کیلئے مجوزہ روڈ میپ اور اصلاحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں وزیراعظم نے وزیرِ ہوا بازی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، خصوصی کمیٹی عید کے بعد پی آئی اے کے حوالے سے اپنی تجاویز اور سفارشات کابینہ کو پیش کرے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن خسارے سے نکلنے کی استعداد رکھتی ہے۔