کراچی (این این آئی)سندھ کے صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن سے ایران کے وفد نے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ زائرین کے لیے ایرانی حکومت کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ملاقات میں ایرانی وفد نے شرجیل انعام میمن سے زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ایرانی وفد نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ایران آنے والے زائرین کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔