• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجرہ پل حادثہ حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے، کوئٹہ بار

کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے پنجرہ پل واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو پنجرہ پل پر ہلاکتیں ہوئی ہیں یہ حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے پچھلے ڈیڑھ سال سے پنجرہ پل تماشہ بنا ہوا ہے ایک پنجرہ پل کو نہیں بنا سکتے اور آئے روز پنجرہ پل پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں اور آئے روز ٹریفک جام رہتی ہے اس شدید گرمی میں بچوں بوڑھوں اور بیماروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔حکومت بلوچستان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی پنجرہ پل کے لے اقدام اٹھائے ورنہ احتجاج کا راستہ ہی رہ جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید