کراچی(اسٹاف رپورٹر)تین ماہ قبل افغانستان کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیل کر ڈراپ ہونے والے معین خان کے بیٹے اعظم خان کی انٹر نیشنل کرکٹ میں زبردست مانگ ہے۔ آئندہ ایڈیشن میں پاکستان کے تین کھلاڑی اعظم خان، عماد وسیم اور محمد عامر ایکشن میں ہوں گے۔ 24 سالہ اعظم خان کو سی پی ایل 2023 کیلئے گیانا ایمیزون واریئرز نے سائن کرلیا۔ نوجوان وکٹ کیپر بیٹر کو گیانا کی جانب سے کھیلنے کے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے جو اس سال کسی بھی پاکستانی کو اس لیگ میں ملنے والاسب سے زیادہ معاوضہ ہے۔پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تین کروڑ 43 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اعظم خان اس سے قبل سی پی ایل میں بارباڈوس رائلز کا حصہ رہ چکے ہیں۔سی پی ایل کا آئندہ ایڈیشن 16 اگست سے 24 ستمبر تک سینٹ لوشیا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، بارباڈوس، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور گیانا میں کھیلا جائے گا۔محمد عامر اور آل راونڈ عماد وسیم ایونٹ میں جمیکا تھلاواز کی نمائندگی کریں گے۔