• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نےعید پر ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

پارہ چنار (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ( ایف سی ) کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں۔وزیراعظم نے اعلان پاک افغان سرحد پر دورہ پارہ چنار کے موقع پر دوران خطاب کیا۔ دورہ پارہ چنار کے موقع پر جوانوں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مادروطن کی سرحدوں کی جرات وبہادری سے حفاظت کرنے والے اپنے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں اورجذبوں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوان اپنے ذاتی آرام اور سکون کو چھوڑ کر وطن عزیز کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کا عظیم فر یضہ انجام دیتے ہیں۔ موسم اور حالات کی سختیوں کو برداشت کرتے ہیں اور ہر طرح کی مشکلات اور مصائب کا سامنا کرکے مادر وطن کی سرحدوں کا پہرہ دیتے ہیں جس پر قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید