پشاور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اخترحیات خان اور سی سی پی اوپشاور سید اشفاق انور نے نماز عید الاضحی ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں ادا کی اور یا د گا ر شہداءپر حاضر ی دی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز پشاورہارون الرشید خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈائریکٹر پی آر، چیف ٹریفک آفیسرسمیت دیگر پولیس افسرا ن بھی مو جو د تھے۔عید کی نمازکے بعد آئی جی پی اختر حیات خان نے یاد گار پولیس شہداءپر پھول چڑھائے اور شہداءکی بلند درجات اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔بعد ازاں آئی جی پی اور سی سی پی او نے پولیس کلب میں پولیس افسران کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نا مسّاعد حالات میں ملک و قوم کی حفاظت اور عوام کے جان ومال کا تحفظ عین عبادت ہے۔انہوں نے اس بات کا عزم کیا کہ صوبے کے عوام کے جان ومال کے تحفظ اورشرپسندوں کے خاتمے کیلئے پولیس فورس اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔بعدازاں سی سی پی اونے عید الاضحی کی مناسبت سے ریڈ زون کا دورہ کرتے ہوئے پولیس افسران و اہلکاروں اورسیکورٹی اہلکاروں سے ملے اوران میں عیدی بھی تقسیم کی۔