• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پولیس کی کارروائیوں میں22ملزمان گرفتار‘ اسلحہ و منشیات برآمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے عید کے ایام میں بھی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے اشتہاریوں سمیت 22ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ پولیس نے عید کے ایام میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔ پشتون آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب 5اشتہاریوں محمد سلیم،نظر علی،عثمان،احسان اللہ اورسید ولی کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ منظور شہید پولیس نے دوران چیکنگ عبدالواحد کے قبضے سے ایک پسٹل برآمد ،تھانہ پنجپائی پولیس نے مفرور ملزم نقیب اللہ، سول لائن پولیس نے مفرور ملزم امین اللہ اور عبدالباری جبکہ تھانہ عبدالخالق شہید پولیس نے اشتہاری شمس اللہ اور مفرور ملزم تاج محمد کو گرفتار کرلیا۔ جناح ٹائون پولیس نے اشتہاری عبدالقاہراورعبدالحق کو نیو سریاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان عطاء اللہ،طاہر اور علی احمد کو گرفتار کرکے پسٹل جبکہ نصیب اللہ اور فضل کے قبضے سے 1کلو 100 گرام چرس شالکوٹ پولیس نے مفرور ملزم غلام ربانی،نقیب اللہ اور حکمت اللہ کو جبکہ تھانہ کیچی بیگ پولیس نے مفرور ملزم امان اللہ اور ہود علی کو گرفتار کرلیا ۔
کوئٹہ سے مزید