• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی سفیر کا چین سے تجارت میں پیش رفت نہ ہونے پر اظہار افسوس

بیجنگ (اے ایف پی) چین میں یورپی یونین کے سفیر نے بیجنگ کیساتھ تجارتی مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ معاشی معاملات پر بیجنگ کیساتھ 4برس سے مذاکرات جاری ہیں ، ان کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب یورپی ممالک اس کوشش میں ہیں کہ وہ ایشیا کی سب سے بڑی قوت پر ا پنی معیشت کا انحصار کم کرے۔ یورپی کمیشن نے 2020 کے آخر میں رکن ممالک اور پارلیمنٹ کی جانب سے چین کیساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے کی توثیق کرنے کی کوششیں رکوادی تھیں، یہ اقدام مسلم اکثریتی خطے سنکیانگ میں انسانی حقوق کے معاملے پر اختلافات کے بعد اٹھایا گیا تھا۔ تاہم تعلقات میں بہتری کے بعد یورپی یونین نے رواں برس مئی میں چین کیساتھ معاشی تعلقات میں دوبارہ سے توازن پیدا کرنے کی کوشش میں ہے۔ یورپی یونین جارج ٹولیڈو نے بیجنگ فورم کے موقع پر کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے شرمندگی ہے کہ اس وقت معاشی معاملات پر ہمارے مذاکرات جاری ہیں تاہم اس میں گزشتہ چار برس کے دوران کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ ہم چین کیساتھ تجارتی طور پر منسلک رہنا چاہتے ہیں تاہم ہمیں رواں برس اس ضمن میں پیش رفت کرنا ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید