تہران(جنگ نیوز)سویڈن میں مقدس ترین کتاب قرآن کی بے حرمتی پر ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے سابق سفیر کی مدت ختم ہونے کے بعد سویڈن میں اپنے نئے سفیر کو نہیں بھیجے گا۔ایرانی سرکاری میڈیاکے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکہا کہ ایران سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا اجازت نامہ جاری کرنے کی وجہ سے اپنے نئے سفیر کو وہاں نہیں بھیج رہا۔