اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کے خلاف درخواستیں دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی پٹیشن دائر کی ہے۔ درخواست میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں چیف جسٹس سے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستیں سننے سے معذرت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں زیر سماعت ہیں۔خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد کی عدالتوں میں (آج)منگل کو 14کیسز میں پیش ہوں گے ، 190ملین پاونڈ اسکینڈل کیس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوگی۔