دبئی(نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت دبئی میں ہونے والے پارٹی اجلاسوں میں سیاسی و قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پارٹی قائدین نے انتخابات کی تیاری اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی کی۔ نواز شریف نے تحریک انصاف کا آئندہ الیکشن میں مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانوں کو متحرک کرنے کے حوالے سے ٹاسک چیف آرگنائزر مریم نواز کو سونپ دیا ہے، جبکہعام انتخابات کیلئے مریم نواز کی سربراہی میں منشور کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت بھی کی ہے، پارٹی نے فیصلہ کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائیگا، نواز شریف نے پارٹی اور انتخابی امور سے متعلق مریم نواز کو ٹاسک سونپ دیا، پارٹی قائدین نے رواں ماہ انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔